افغان صدر کا 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

افغان صدر اشرف غنی فائل فوٹو افغان صدر اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

ترجمان افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کی 3روزہ جنگ بندی کےجواب میں قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے افغان حکومت کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی جانب ایک قدم ہے۔

ہفتے کو افغانستان میں طالبان حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طالبان نے افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، اشرف غنی کا خیر مقدم

افغان صدر کا کہنا تھا کہ میں فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دنوں تک جاری رہنے والی جنگ بندی کی تعمیل کریں اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے۔

حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین فروری میں طے پانے والے تاریخی معاہدے کے تحت افغان حکومت 5 ہزار طالبان قیدی اور طالبان ایک ہزار سیکورٹی اہلکار رہا کرنے کے پابند ہیں۔

install suchtv android app on google app store