ایران نے تیل بردار بحری جہاز وینزویلا کے لئے روانہ کر دیا

 تیل بردار بحری جہاز فائل فوٹو تیل بردار بحری جہاز

ایران نے تیل بردار بحری جہاز وینزویلا کے لئے روانہ کر دیا، دونوں‌ ممالک اتحادی اور امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی تیل بردار بحری جہاز ٹینکر بدھ کو نہر سوئز سے گزرا، تہران کے کراکس، شپمنٹ بھیجنے سے بحران زدہ لاطینی امریکی ملک کو مدد ملے گی۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکا، وینزویلا جانے والے ایرانی ٹینکر کے خلاف اقدامات پر غور کر رہا ہے، واشنگٹن کو یقین ہے کہ صدر مڈورو ایران کو کئی ٹن سونے کی صورت میں ادائیگی کررہا ہے، وینزویلا اور ایران دونوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store