کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، ملک بھر میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

ترکی کی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

حکومت نے کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا سے مزید 55 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سات ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1635 کیس سامنے آئے ۔ ترکی میں چھبیس اپریل کے بعد کورونا سے اموات میں نسبتا کمی آئی ہے۔ گذشتہ دونوں ترکی میں کرونا سے اوسطا یومیہ ایک سو کے قریب اموات ہوتی رہی ہیں۔6 مئی کو ترک وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کورونا کی وبا پر تقریبا قابو پالیا ہے۔ سخت شرائط کے تحت سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ترکی نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لائی ہے۔ کورونا وبا پھیلنے کے بعد اسکول بند کردیئے گئے۔ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہفتہ وار تعطیلات میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ استنبول اور انقرہ جیسے گنجان آباد شہروں سمیت 30 بڑے شہروں میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store