اسپتال میں پڑے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چوری ہوگیا

نرس فائل فوٹو نرس

امریکہ میں پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بستر مرگ پر پڑے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چرا لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں43 سالہ نرس ڈینیئل کونٹی نے اسٹاٹن یونیورسٹی کے ہسپتال میں زیرعلاج 70سالہ شخص کا کریڈٹ کارڈ چرایا اور اس کی موت سے تین روز قبل تک 60 ڈالر کا سودا سلف اور گاڑی کا انجن کریڈٹ کارڈ سے خریدا تھا۔ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر نرس کو گرفتار کرلیا جن پر چوری اور دوسروں کا سامان اڑانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نرسنے 4 سے 12 اپریل کے درمیان مریض کا کارڈ استعمال کیا تھا۔مریض کی 37 سالہ بیٹی نے بیماری کے دوران اپنے والد کے کارڈ کے اخراجات کو دیکھا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس تحقیقات کرتی ہوئی نرس تک پہنچی۔مریض کی بیٹی نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے ساتھ کسی مسیحا کا اتنا بڑا دھوکہ قابل مذمت ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نرس کو سزا پوری کرنے کے بعد ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کا لائسنس بھی منسوخ کیا جائیگا۔

install suchtv android app on google app store