کورونا لاک ڈاؤن: امریکا میں تین ہفتوں کے دوران کتنے کروڑ افراد بیروزگار ہو گئے؟ افسوس ناک خبر آگئی

لیبر ڈیپارٹمنٹ فائل فوٹو لیبر ڈیپارٹمنٹ

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب کاروباربند ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میں تین ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور بے روزگار ی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکہ میں مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الانس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی اور اب بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے، آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔بیروزگاری الائونس کی درخواستوں میں کچھ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

کانگریس کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج منظور کرچکی ہے۔کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے۔ امریکہ میں کورونا کا پھیلا کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store