سعودی حکومت کا کورونا وائرس کے پیش نظر بڑا اعلان، غیر ملکی ملازمین کے لیے اچھی خبر آ گئی

محمد بن سلمان فائل فوٹو محمد بن سلمان

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اقامہ فیس عارضی طور پر معاف کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے بغیر فیس کے اقامہ حاصل کرسکتی ہیں۔

سعودی گیزیٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جمعرات کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اقامہ فیس کو عارضی طور پر معاف کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل سینٹر کے تعاون سے کیا گیا جس سے پرائیوٹ سیکٹر کے ادارے اور غیرملکی کارکنان کو رعایت ملے گی۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر (کمپنیاں) اپنے ملازمین کے اقاموں کے لیے حکومت کو فیس ادا کرتی ہیں جس کے بعد غیرملکی کارکنان کو اقامہ جاری کر کے رہائش کی قانونی اجازت دی جاتی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی اور مالی اثرات کے پیش نظر پرائیوٹ سیکٹر کو چھوٹ دی تاکہ وہ احتیاطی تدابیر استعمال کریں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ سرکاری محکموں کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ حکومتی اعلان کے بعد نجی کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے بغیر فیس کے اقامہ حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ سہولت آئندہ تین ماہ تک دستیاب ہوگی۔

install suchtv android app on google app store