کورونا وائرس: اپنے شہریوں کی پاکستان سے واپسی، امریکی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ فائل فوٹو ٹرمپ

امریکی حکومت اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے دو خصوصی طیارے پاکستان بھیجے گی۔

ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پہلا امریکی طیارہ جمعرات کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جب کہ دوسرا امریکی طیارہ 12 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ آئے گا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو دوسرے شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

امریکی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔پاکستان نے ہی اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی تھی تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔ بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store