جنگ زدہ اہل یمن پر سعودی اتحاد نے مذید قہر ڈھا دیا، تیل اور غذائی اشیا پر مشتمل 17 بحری جہاز وں کو سرحد پر روک دیا

جنگ زدہ اہل یمن پر سعودی اتحاد نے مذید قہر ڈھا دیا،تیل اور غذائی اشیا پر مشتمل سترہ بحری جہازوں کو سرحد پر روک دیا۔ فائل فوٹو جنگ زدہ اہل یمن پر سعودی اتحاد نے مذید قہر ڈھا دیا،تیل اور غذائی اشیا پر مشتمل سترہ بحری جہازوں کو سرحد پر روک دیا۔

جنگ زدہ اہل یمن پر سعودی اتحاد نے مذید قہر ڈھا دیا،تیل اور غذائی اشیا پر مشتمل سترہ بحری جہازوں کو سرحد پر روک دیا۔محاصرے کے باعث غذائی بحران شدت اختیار کرگیا،ادویات بھی ناپیدہو گئیں،اقوام عالم مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نےسعودی اتحاد کے جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے بدستور جاری ہیں۔امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی سے سعودی افواج نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔۔۔

جنگ میں اب تک ہزاروں یمنی شہید،لا تعداد لاپتہ ہو چکے ہیں۔فضائی بم باری کے نتیجے میں شہر کے شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں،ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

کہیں ماوں سے ان کے لخت جگر چھن چکے ہیں،تو کہیں بچے سایہ پدری سے محروم ہو گئے،لاتعداد افراد بمباری کے نتیجے میں جانیں بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے اپنے پیاروں سے ایسے بچھڑے کہ پھر مل نہ پائے،آج بھی لواحقین اپنے پیاروں کا سراغ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ،مگر اذیت انتظار ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

سرحدی محاصرے کے باعث یمن میں شدید غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے، طبی سہولیات اور ادویات کا بھی فقدان ہے ۔غریب اسلامی ملک کی بیشتر تنصیبات،اسپتال اورمساجد تک شہید ہو چکی ہیں۔اقوام عالم تمام صورت حال سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store