جرمنی نے کورونا وائرس کومات دینے کیلئے کیا بڑا فیصلہ کیا؟ تفصیل سامنے آ گئی

جرمن چانسلر انگیلامیرکل فائل فوٹو جرمن چانسلر انگیلامیرکل

جرمنی نے کورونا وائرس کومات دینے کی ٹھان لی جرمن چانسلر انگیلامیرکل نے کہا کہ جرمنی یورپی بلاک کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے یورپی یونین کے لیڈر کورونا بحران سے متاثرہ ممالک کے لئے اقتصادی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر اینجیلا میرکل نے کورونا وائرس کو یورنین کو درپیش اب تک سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا،، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یورپی یونین کو اپنے قیام کے بعد سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے جرمنی اس بحران سے اتنا ہی متاثر ہوا ہے جتنا کہ کوئی دوسرا ہوا ہے۔

مزید کہا کہ جرمنی کے مفاد میں بہتر ہو گا کہ وہ اس امتحان سے سرخرو ہوکر نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپی بلاک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو بالکل تیار ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے لیڈر کورونا بحران سے زیادہ متاثرہ ممالک کی امداد کے لیے ممکنہ اقتصادی پیکج پرغور کررہے ہیں،، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ تین ممالک اٹلی ، فرانس اور اسپین یورپ کے تین مستحکم معیشتوں جرمنی ، آسٹریا اور نیدرلینڈز سے نرم شرائط پر قرض کے حصول کے لیے بات چیت کررہے ہیں تاکہ وہ کورونا بحران کے اقتصادی اثرات سے نمٹ سکیں۔

اینجیلا میرکل نے اپنی حکومت کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ یورپی استحکام میکانزم بیل آؤٹ فنڈ کو فعال کرنے کو تیار ہے،،اور اس فنڈ کو متاثرہ ریاستوں کی امداد کے لیے شرائط کے جاری کیا جائے گا۔۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے یورپ کو ایک سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ،، جرمنی کو ماسک سمیت ناگزیر طبی آلات کی تیاری میں خودکفیل ہونا ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store