کورونا کے خلاف چین کی بڑی فتح، 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

ووہان میں کورونا سے لڑنے والا صحت کا عملہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گیا۔ فائل فوٹو ووہان میں کورونا سے لڑنے والا صحت کا عملہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گیا۔

عالمی وبا کورونا کے خلاف فتح چین کے نام۔ دنیا کو کورونا کا مقابلہ کرنے کی ہمت دینے والے چین میں چوبیس گھنٹوں میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ووہان میں کورونا سے لڑنے والا صحت کا عملہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گیا۔

چین نے خطرناک وبا پر قابو پا کر دنیا کو اس سے لڑنے کا حوصلہ دے دیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی، دوسرے ممالک سے آنے والے بتیس شہریوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کل چینی شہریوں کو ووہان سے باہر سفر کرنے کی اجازت ہو گی،،ووہان میں کورونا سے لڑنے والے مزید ایک ہزار چار سو ڈاکٹرز اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ مختلف شہروں سے آنے والی اس میڈیکل ٹیم نے بہتر روز ووہان میں کورونا کے مریضوں کے علاج میں گزارے۔

چین کی جانب سے تشویش ظاہر کی گئی کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے ملک میں وائرس کی نئی لہر آسکتی ہے چین غیرملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store