سعودی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے بڑا اعلان، خصوصی اقدامات کے تحت مزید سہولتیں فراہم کر دیں

محمد بن سلمان فائل فوٹو محمد بن سلمان

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود غیرملکیوں اور ایکسپائر اقامہ رکھنے والوں کو وطن واپسی کے لیے مزید سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسے غیرملکی جن کے اقامے ایکسپائر ہوچکے ہیں اور تجدید نہیں کرائے گئے وہ بھی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کے تحت مزید سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم ایسے غیرملکی جو وطن جانے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے مزید سہولت فراہم کررہی ہے جس کے ذریعے فائنل ایگزٹ یا ایگزٹ ری انٹری حاصل کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وہ غیرملکی جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں ان کے آجر یا کمپنی آن لائن درخواست بھی دائر کرسکتے ہیں جس کی منظوری متعلقہ ادارے کریں گے۔

آجر کی جانب سے اپنے کارکنوں کا فائنل ایگزٹ یا ری انٹری لگانے کی درخواست آن لائن ’ابشر‘یا ’مقیم‘سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جائے گی جس کی منظوری سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ آجر پر لازم ہے کہ وہ فائنل ایگزٹ پر جانے والے کارکنوں کے واجبات ادا کرے۔

install suchtv android app on google app store