کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چینی حکام نے بڑی پابندی عائد کر دی، جانیے تفصیلات میں

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

 چین کے جنوب مشرقی علاقے کی مقامی حکومت نے کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر  پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مشرقی علاقے شینزن کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ شہر میں کتے اور بلیوں کی گوشت کے فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شینزن وہ واحد علاقہ ہے جہاں جانوروں کے گوشت کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا گیا، اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ چند ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس جنگلی جانوروں جیسے پینگولین یا چمگادڑ کے گوشت سے انسانی جسم میں منتقل ہوگا۔ وائرس پھیلنے کے بعد چینی حکام نے بعض علاقوں میں قائم جنگلی جانوروں اور کتوں کے گوشت کی مارکیٹوں کو بند کرانے کی بھی کوشش کی۔

چین میں جانور یا اُن کا گوشت فروخت کرنے والی مارکٹیں عارضی طور پر تو بند ہوئیں مگر مارچ کے آخر سے وہ دوبارہ کھل گئی اور ایک بار پھر جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس 195 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک ساڑھے نو لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

install suchtv android app on google app store