بھارت میں لاک ڈاؤن سے 177 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والا نوجوان گھر کے قریب پہنچ کر ہلاک

 بھارت میں لاک ڈاؤن فائل فوٹو بھارت میں لاک ڈاؤن

177 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والا بدقسمت نوجوان گھر کے قریب  پہنچ کر بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا، متوفی ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

لاک ڈاؤن کے باعث ہریانہ سے اتر پردیش تک 177 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والا بدقسمت نوجوان گھر کے قریب  پہنچ کر بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ متوفی ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے ملک گیر لاک ڈاؤن سے ہر شخص خصوصاً غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔

اس حوالے سے 21دن دنوں تک کام نہ ہونے پر کارخانہ بند ہونے کے بعد 26سالہ نیتن کمار اپنے بھائی کے ساتھ ہریانہ کے سونی پت سے اتر پردیش کے رام پور پیدل جارہا تھا۔

دونوں بھائیوں نے 177کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کیا اور اپنے گھر سے 39کلومیٹر دور تھے کہ اس دوران تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر نیتن کمار ہلاک ہوگیا۔

حادثہ کے بعد ڈرائیور بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ہونے والا نیتن کمار اپنے بھائی پنکچ کے ساتھ جوتے کے کارخانے میں کام کرتا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں مسافر بس کو روڈ پر آنے کی اجازت کس نے دی،

یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے نیتن کمار کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور وہ ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

install suchtv android app on google app store