کورونا وائرس: قرنطینہ سے بھاگنے والے شخص کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

کورونا کا مشتبہ مریض تھا اور اُسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جس کے دوران وہ سینٹر سے فرار ہوگیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کےشہر چینائی میں کورونا کے متشبہ مریض کے کاٹنے سے 80 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مانی کندن نامی شخص کورونا کا مشتبہ مریض تھا اور اُسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جس کے دوران وہ سینٹر سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر پینتس سال ہے اور وہ کچھ روز قبل سری لنکا سے تامل ناڈو واپس آیا ہے۔ بھارتی حکام نے اسکریننگ اور ٹیسٹ‌ کے بعد اُسے چودہ روز کے لیے قرنطینہ کردیا تھا۔

مانی کندن موقع دیکھتے ہی قرنطینہ سے فرار ہوا اور اُس نے 80 سالہ خاتون کی گردن پر کاٹا جس کے نتیجے میں انہیں گہرا زخم آیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، اُسے 2010 میں بھی اہل خانہ نے نفسیاتی اسپتال میں داخل کرایا تھا۔

ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’مانی کندن سری لنکا سے واپس آنے کے بعد کاروبار میں نقصان ہونے پر پریشان تھا۔‘ پولیس نے مانی کندن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کرلیا۔

install suchtv android app on google app store