کورونا وائرس: عمانی حکومت کا بیان جاری، مدد کے لیے بڑی اپیل کر دی

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

عمانی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کےلیے نوجوان رضاکاروں سے مدد مانگ لی، نیشنل یوتھ کمیٹی نے ریلیف اور شیلٹر کو چلانے کےلیے رضاکاروں کو بلایا ہے۔

خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کورونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

عمان کی نیشنل یوتھ کمیٹی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نوجوان رضاکاروں سے مدد مانگی ہے، این وائی سی نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کا پھیلاؤ محدود کرنے کےلیے ہم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنی رضا کارانہ خدمات دیں اور ریلیف اور پناہ کے کاموں میں حصّہ لیں۔

کچھ دیر قبل عمانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سلطنت میں جان لیوا وبا میں مبتلا 20 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

عمانی وزیر صحت ڈاکٹر احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا اہم مقصد کورونا وائرس کی موذی وبا کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا تھا اور ہم یہی کرسکتے تھے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا 7 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں جن میں سے دو متاثرین کو مصنوعی سانس فراہم کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store