ایران کی حمایت میں یورپی یونین میدان میں، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے امداد کا اعلان

یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل فائل فوٹو یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے یورپی یونین نے ایران کی امداد کا اعلان کر دیا، یورپی یونین ایران کو بیس ملین یورو دے گی۔

ایران کی حمایت میں یورپی یونین میدان میں آ گئی، یورپی یونین کے وزرا خارجہ نے ویڈیو کانفرنس پر ایران میں کورنا وائرس کی تباہیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس کے بعد یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ اگرچہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ زیادہ امداد دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، لیکن پھر بھی ایران کو دو کروڑ یورو انسانی بنیاد پر امداد دی جائے گی، جو اگلے کچھ ہفتوں میں ایران کو فراہم کر دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران کی آئی ایم ایف سے مالی امداد کی درخواست کی بھی حمایت کرے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے سیاسی قائدین میدان میں

واضح رہےکہ عوام میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے سیاسی قائدین اپنا کردار ادا کر نے میں مصروف ہیں،برطانیہ، فرانس، نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن، اجتماعات پر پابندی عائد کر گئی،، کینیڈین وزیر اعظم کہتے ہیں گھر پر رہ کر اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیے۔

 

install suchtv android app on google app store