کورونا وائرس: پولیس کے لیے حیران کن سرکاری احکامات جاری

کرونا وائرس فائل فوٹو کرونا وائرس

کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیے گئے۔ برطانوی پولیس کورونا سے متاثرہ مریضوں کوحراست میں لے سکےگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس اختیار ہوگا وہ اسکولز بند نہ ہونے دے، حکومت کے پاس مردہ خانوں میں محدود جگہ ہے، نئی قانون سازی 2 ہفتے کے اندر پاس کرائی جائے گی۔ ایمرجنسی پر پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر قوانین لاگو کیے جائیں گے۔

برطانوی حکومت کے مطابق آبادی کی اکثریت کرونا سے متاثر ہوگی۔ پولیس کو 2 سال تک اضافی اختیارات حاصل رہیں گے، پولیس کسی بھی گاڑی،ٹرین یا جہاز کو روک سکےگی۔

برطانیہ میں نومولود میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، نومولود میں ہلاکت خیز وائرس کی تشخیص کا لندن میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ 798 شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store