امریکا کے سیاسی میدان میں ہلچل، صدارتی انتخابات کے لئے سیاسی کھینچا تانی۔۔۔جوبائیڈن کی پوزیشن مضبوط

امریکا کے صدارتی انتخابات فائل فوٹو امریکا کے صدارتی انتخابات

امریکا کے سیاسی میدان میں ہلچل، صدارتی انتخابات کے لئے سیاسی کھینچا تانی پرائمری انتخابات کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جوبائیڈن سب سے آگے آٹھ ریاستوں میں کامیابی اپنے نام کر لی ان کے حریف برنی سینڈرز تین ریاستوں میں برتری حاصل کر سکے۔

امریکاکی چودہ ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس انتخابات کا مقصد نومبر کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنا ہے۔

نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کا نام پہلی بار بیلٹ پیپر پر آیا جبکہ دیگر ناموں میں سابق نائب صدر اور سینیٹر جو بائیڈن، سینیٹر برنی سینڈرز، میساچوسیٹس کی سینیٹر الزبتھ ویرن اور ہوائی کی رکن کانگریس تلسی گیبرڈ شامل ہیں۔

صدارتی امیدوار کا فیصلہ امریکا کی پچاس ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت سات دوسرے حلقوں میں پرائمری انتخابات کے بعد کیا جاتا ہے جو فروری سے جون تک مختلف تاریخوں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے ان میں الاباما، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کیلی فورنیا، ٹینیسی، ورجینیا، آرکنسا، اوکلاہوما، کولوراڈو، میساچوسیٹس، یوٹا، منی سوٹا، ورمونٹ اور مئین شامل ہیں۔اس سے پہلے آئیووا، نیوہمپشائر، نیواڈا اور جنوبی کیرولائنا میں پرائمری انتخابات ہوچکے ہیں ،،جن میں برنی سینڈرز جیت کر سرفہرست ہیں۔

install suchtv android app on google app store