کورونا وائرس، تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند، بڑی خبر آگئی

کرونا وائرس فائل فوٹو کرونا وائرس

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاپانی اخبار کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے کابینہ کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ اس لیے اپریل کے آغاز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔

جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 700 متاثرہ مسافروں کے ساتھ ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ بھی اس کے ساحل پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store