دہشت گردوں کے خلاف شامی فورسز کی کامیاب کاروائیاں، شامی فورسز ادلب کے اہم شہر کفرنبل میں داخل

شامی فورسز فائل فوٹو شامی فورسز

ملک میں قتل عام میں ملوث دہشت گردگروہوں کےخلاف شامی فورسزاورعوامی رضا کاروں کی کامیابیاں جاری ہیں، شامی فورسز ادلب کے اہم شہر کفرنبل میں داخل ہو گئی۔

شام میں ادلب کو آزاد کرانے کےلئے شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے شامی افواج ادلب کے اہم شہر کفرنبل میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پہنچ گئی شدید ترین حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک جبکہ جو بچے وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ شام کی فوج نے حاس کی جانب قدم بڑھا دیئے جوکہ کفر نبل کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل شام کی فوج نے ادلب کے علاقوں شیخ دامس اور حنتوتین کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرایا جس دوران درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

شامی فوج نے کئی روزکے دوران صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاصوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

install suchtv android app on google app store