جدہ میں غیرملکی شخص نے خودکشی کرلی، وجہ انتہائی تشویشناک

 شخص نے حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فائل فوٹو شخص نے حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا،

بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص نے حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، چھت سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

جدہ کے علاقے الجوہرة محلے میں ایک گھر سے بھارتی باشندے کی لاش ملی ہے، اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ روزگار کی غرض سے سعودی عرب آیا تھا، اس کی لاش ٹین کے شیڈ کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق غالب گمان یہی ہے کہ متوفی نے خود کشی کی ہے تاہم یہ قتل کا کیس نہیں لگ رہا، مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store