ٹرمپ کا دورہِ بھارت، کیا مودی کو پڑنے والا ہے مہنگا؟ بھارت میں نئی بحث کا آغاز

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاﺅس نے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے حوالے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے۔

وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ امریکا کو متنازع شہریت قانون پر تشویش ہے، مذہبی آزادی صدرٹرمپ کیلئے اہم ہے، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق معاملہ حساس ہے، اسے حل ہونا چاہئے ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ معاملات مذاکرات سے حل کرنے کے حامی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے بھارت میں متنازع شہریت قانون سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے، وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ امریکی صدر مذہبی آزادی کے معاملے پر بھارتی وزیراعظم مودی سے بات کریں گے۔

وائٹ ہاﺅس کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایل او سی پر استحکام کی فضا پیدا کرنے کی بات ہوگی، امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر ہے، خطے میں دیگر ممالک سے افغان امن عمل میں معاونت کے خواہاں ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store