ایران میں انتخابات کیلئے ووٹنگ، سپریم لیڈر نے کامیاب انتخابات کوترقی کا ضامن قرار دیا

ایران میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ فائل فوٹو ایران میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ایران میں انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ایران میں پالیمانی انتخابات میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کا کام  بیورو کریسی کرتی ہے۔

ایران کا انتخابی نظام میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کا کام پر بیورو کریسی کرتی ہے۔ یہ کام مقامی، صوبائی اور قومی سطح پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ امیدواروں کی تمام معلومات کا تبادلہ وزارتِ داخلہ اور شوریٰ نگہبان سےکیا جاتا ہے۔ امیدواروں کی اہلیت کا فیصلہ شوریٰ نگہبان ہی کرتی ہے۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے والے افراد کی فہرستیں وزاتِ داخلہ کو دی جاتی ہیں، وزارتِ داخلہ معلومات خفیہ اداروں کو بھیج دیتی ہے۔ کلیئرنس کے بعد فہرستیں وزارتِ داخلہ اور شوریٰ نگہبان کو بھیج دی جاتی ہیں۔

وزارتِ داخلہ فہرست مقامی ایگزیکٹو کمیٹی کو فراہم کرتی ہے جس کی سربراہی ضلع کا گورنر کرتا ہے امیدواروں کی قابلیت پر نظرثانی کے بعد اہل اور نااہل امیدواروں کی فہرست صوبائی سپروائزری بورڈ کو بھیج دی جاتی ہے۔

نااہل قرار دیے جانے والے امیدوار بورڈ کے سامنے اپیل دائر کرتے ہیں۔ بورڈ شوریٰ نگہبان کے مقامی نمائندوں سے امیدواروں کی تفصیلی معلومات لیتا ہے۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد حتمی فہرست شوریٰ نگہبان دی جاتی ہے۔

شوریٰ نگہبان اہل امیدواروں کی قابلیت کا جائزہ لے کر فہرست جاری کرتی ہے، اعتراض کی صورت میں وزارتِ داخلہ کو درخواست د ی جاتی ہے۔ اعتراضات کے جائزے کے بعد کر حتمی فہرست صوبائی گورنر شائع کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store