ٹرمپ کی آمد بندروں کی دہشت؟ مودی سرکار مشکل میں

ٹرمپ کی آمد بندروں کی دہشت؟ مودی سرکار مشکل میں فائل فوٹو ٹرمپ کی آمد بندروں کی دہشت؟ مودی سرکار مشکل میں

بڑا بھارت بنا پھرتا ہے جو بندر سے ڈرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کےدورہ بھارت کے شیڈول نے بھارتی حکومت کے دن کا چین رات کی نیند ہی اڑا دی۔

مودی سرکار آگے آگے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہے رسوائی۔ کہاں تک بھاگو گے ؟ کب تک بچو گے مودی جی بس کرو پکڑے جاو گے،غربت ،گندگی اور جہالت دیواریں بنانے سے نہیں چھپنے والی۔

امریکی صدر کی آمد کے خوف نے نااہل مودی سرکار کو نا جانے کیسے کیسے ستا دیا، کبھی کچی بستی کے بلکتے مکینوں نے ستا دیا تو کبھی پان کی پچکاری مارنے والے والے شہریوں نے رلا دیا۔

ان سے نمٹا تو آوارہ بندروں نےسر ہی گھما دیا، ۔بندروں کی دہشت نے مودی سرکار کو چکرا کر رکھ دیا۔
 امریکی صدر اور انکی اہلیہ ملینیا ٹرمپ تاج محل آئیں تو کہیں بدتمیز بندر حملہ کر کے انہیں نقصان ہی نا پہنچا دیں ۔تصور سے ہی بھارتی حکومت لرز اٹھی۔

پھر کیا تھا بھارتی فوج کی بڑی تعداد کو بندروں سے نمٹنے پر لگا دیا،ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر بزدل بھارتی فوج غلیلیں تھامے بندروں کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے چوکس کھڑے رہیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store