کوڑا لے کر گھر سے نکلنا نہیں، پان بیچنا نہیں اورکھانا نہیں، مودی منطق نے بھارتی حکومت کا مذاق بنوا دیا

مودی اور ٹرمپ فائل فوٹو مودی اور ٹرمپ

مودی سرکا ر نے دیا شہریوں کو ایک اور حکم نرالا ۔۔۔ بکنے نا پائے اب کہیں یہ پان مسالا۔۔۔

کوڑا لے کر گھر سے نکلنا نہیں،پان بیچنا نہیں،کھانا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ آ رہے ہیں، غریب لوگو ! انکے سامنے دکھنا نہیں، مودی جی ! کہاں تک چھپو گے ؟ کیا کیا چھپاو گے؟ دیکھ لینا تمہارا بھانڈا تو پھوٹ ہی جائے گا

کوڑا لے کر گھر سے نکلنا نہیں۔۔۔پان بیچنا نہیں ،کھا کر ادرھر ادھر تھوکنا نہیں۔۔۔ مودی جی کا کہنا ہے ارے غریب بھارتیو ! ڈونلڈ ٹرمپ آ رہے ہیں۔۔۔مودی جی ! کہاں تک چھپو گے ؟ کیا کیا چھپاو گے،بھانڈا تو پھوٹ ہی جائے گا۔۔۔

کیسے چھپائیں اپنی روسیاہی مودی سرکار کو ہے فکر کھائے جاتی۔۔۔ جوں جوں امریکی صدر کے دورہ کے بھارت کی تاریخ نذدیک آ رہی ہے نا اہل بھارتی حکومت کے ہاتھ پاوں پھولتے جا رہے ہیں۔۔۔

 

کچی آبادی کے مکینوں کی تباہ حال زندگی کو پس دیوار ڈالنے کے بعد بھارتی حکومت پان فروشوں کے پیچھے پڑ گئی احمد آباد میں انتظامیہ نے حکومت کے حکم پر پان کی دکانیں سیل کرنا شروع کر دی ہیں۔کچی آبادی کے مکینوں کو زبردستی نکالا جا رہا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں مار ڈالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انسانیت کی دشمن مودی سرکار کو نفرت و انتقام کے جذبات بھڑکانے سے فرصت ہو تو وہ سسکتے بلکتے بھارتی عوام کی فلاح کے متعلق سوچے نا۔

install suchtv android app on google app store