مکہ کے اسکولوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ کہاں کا نکلا؟ جانیے اس خبر میں

مکہ مکرمہ ریجن میں چوری کی وارداتوں فائل فوٹو مکہ مکرمہ ریجن میں چوری کی وارداتوں

مکہ مکرمہ ریجن میں گزشتہ کچھ عرصے سے نجی اور سرکاری اسکولوں میں رات کے وقت چوری کی وارداتوں نے پولیس کو بڑی مشکل میں ڈال رکھا تھا۔ کیونکہ چوری کرنے والے اتنے ہوشیار تھے کہ کوئی سراغ ہی نہ چھوڑتے تھے۔ تاہم مکہ مکرمہ پولیس نے خاصی تگ و دو کے بعد اس ہوشیار گینگ کو گرفتار کر ہی لیا ہے۔

یہ چور گینگ 20 اسکولوں میں چوری کی وارداتیں کر چکا تھا، جن کے دوران کمپیوٹرز اور نقد رقوم چُرائی گئیں۔ پے در پے شکایتوں کے بعد پولیس کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بالآخر اس گروہ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف اسکولوں کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے رات کے وقت ان کے اسکولوں میں گھُس کر کمپیوٹرز اور نقد رقوم چُرائی جا رہی ہیں۔ پولیس جب اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہی، تو خفیہ اداروں سے مدد طلب کی گئی۔

آخر ملزمان کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ گروہ تین افراد پر مشتمل تھا جس میں دو سعودی اور ایک برمی شہری شامل ہے۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران 20 اسکولوں میں نقب لگا کر وہاں سے الیکٹرانکس اشیاء اور رقوم چرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کیس درج کر کے انہیں سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ریاض میں مقیم ایک پاکستانی کو اس کے سعودی ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریاض پولیس کے مطابق پاکستانی اپنے ایک سعودی ساتھی سمیت مل کر دُکانوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ریاض کے جنوبی علاقے میں کئی دُکانوں کے تالے توڑے جانے اور وہاں سے سامان اور نقدی لُوٹنے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھی۔

جس کے بعد ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جلد ہی ان ملزمان کو ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کر لیا۔یہ چور گروہ دو افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے ایک پاکستانی ہے جبکہ دوسرا سعودی باشندہ ہے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش آٹھ دُکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ دونوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ چوری کی وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والے اوزاربھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store