دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے، بھیانک حادثہ دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے

 دوطیارے فائل فوٹو دوطیارے

آسٹریلوی شہر میلبورن میں دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے جس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہر میلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دوری پر مینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا.

دونوں ایئرکرافٹس پر دو دو افراد سوار تھے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچااور موقع پر ہی دم توڑگئے۔

وکٹوریہ پولیس کے مطابق صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں طیارے فضا میں باہم ٹکرانے کے بعد تباہ ہوئے۔

پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایئر پورٹ اور ایک فلائٹ تربیتی سکول بھی موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store