چین میں کرونا وائرس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائدہ نظر آنے لگا، بڑا بیان جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

چین میں کرونا وائرس کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موقع کا فائدہ اٹھانے لگے، ٹرمپ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاروبار کے لیے اب امریکا مشکل مقام نہیں ہے، ماضی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے قومی سلامتی کا بہانہ استعمال ہوتا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے امریکا کے ساتھ کاروبار مشکل نہیں بنانا چاہتے، چاہتا ہوں امریکا کے ساتھ کاروبار سب کے لیے آسان ہو، کاروبار میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی کاروباری مارکیٹ سب کے لیے کھلی ہے، ہم سے جیٹ انجن مثال کے طور پر خریدیں جو دنیا میں بہترین ہیں، انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا کے سیکریٹری برائے تجارت ولبرروس کا کہنا تھا کہ چین میں پھیلنے والا کرونا وائرس امریکا کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوسکتا ہے۔

ولبرروس کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ملازمتوں کی واپسی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی جبکہ تاجروں کوچین سےچیزیں منگوانےپرنظرثانی بھی کرنا پڑےگی۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، چین کے صوبے ہوبے میں ایک دن میں سوسے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71204 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store