تکیے کے غلافوں سے خطرناک سانپوں کی برآمدگی، تعداد 16 سے بھی تجاوز کر گئی، جانیے پس پردہ حقائق

 تکیے کے غلاف  سے  خطرناک سانپوں کی  برآمد فائل فوٹو تکیے کے غلاف سے خطرناک سانپوں کی برآمد

فائر اسٹیشن کے عقب میں ایک کچرے کے ڈبے سے تکیے کے غلاف میں مردہ حالت میں 16 نایاب نسل کے سانپ برآمد ہوئے ہیں جنہیں بے دردی سے مار کر یہاں پھینک دیا گیا۔

 برطانیہ میں 13 سانپوں کے مردہ حالت میں برآمد ہونے کے دو روز بعد مزید 16 سانپ مردہ حالت میں تکیے کے غلاف سے برآمد ہوئے ہیں، آر ایس پی سی اے نے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں فرنگڈن فائر اسٹیشن کے عقب میں ایک کچرے کے ڈبے سے تکیے کے غلاف میں مردہ حالت میں 16 نایاب نسل کے سانپ برآمد ہوئے ہیں جنہیں بے دردی سے مار کر یہاں پھینک دیا گیا۔

دو روز قبل دو تکیوں کے غلاف میں سے 13 شاہی سانپ برآمد ہوئے تھے جن میں کوئی زندہ نہیں تھا۔

آر ایس پی سی اے (جانوروں کے تحفظ کےلیے کام کرنے والا ادارہ) کے انسپکٹر ہیڈی کلیور کا کہنا تھا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کہ کسی کے پاس 30 سانپ تھے اور اس نے ایسے ظالمانہ طریقے سے انہیں چھوڑ دیا۔

انسپکٹر کلیور کا کہنا تھا کہ ان سانپوں کو زندہ رہنے کےلیے حرارت اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں ایک تکیے کے غلاف میں بند کرکے سردی میں باہر چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سانپوں کا آپس میں ایک دوسرے کے انتے قریب ہونا بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ان پر دباؤ پڑتا ہے جو ان کی موت کا باعث بنتا ہے۔

install suchtv android app on google app store