امریکا اور یورپ کے درمیان تعلقات میں پڑ گئیں دراڑیں، لیکن کیوں؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

جرمنی کے شہر میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس فائل فوٹو جرمنی کے شہر میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس

امریکا اور یورپ کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے لگے امریکی وزیر خارجہ کی بارہا تردید کے باوجود امریکااور یورپ کے درمیان فاصلے صاف نظر آنے لگے۔

جرمنی کے شہر میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس میں دنیا بھر سے سینکڑوں سیاسی اور فوجی رہنماؤں نے شرکت کی اس دوران امریکا اور یورپ کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی صحت پر گہری تقسیم دیکھی گئی۔

جرمن صدر فرینک نے کانفرنس کا افتتاح ایسی تقریر کے ساتھ کیا جس میں واشنگٹن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے نظریے کو مسترد کر رہا ہے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات میں کسی قسم کی دراڑ کی تردید کر دی۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو دیکھنا چاہیے کہ امریکہ کے ہزاروں فوجی روس کے ساتھ نیٹو کی سرحد کا دفاع کر رہے ہیں اور امریکہ داعش کے خلاف بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری طرف یورپ میں تعلقات کی تشخیص مختلف انداز میں ہوتی نظر آئی،، فرانس کے صدر ایمونول میکران نے کہا کہ امریکایورپ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کر رہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store