ایران ایک آزاد اور خودمختار لبنان کا خواہاں ہے۔۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا اہم بیان، لبنان کا خیر مقدم

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی فائل فوٹو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ لبنان مشرق وسطی کا ایک موثر ملک ہے اورایران ایک آزاد اور خودمختار لبنان کا خواہاں ہے،انہوں نے لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب کی سربراہی میں نئی حکومت بنانے پر لبنانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے لبنان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے لبنان کے ساتھ ہمیشہ اچھے اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے لبنان کی خودمختاری اور قومی اتحاد اہمیت کو حامل ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنانی وزیر اعظم حسان دیاب کی سربراہی میں نئی حکومت بنانے پر لبنانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے دورہ کا مقصد باہمی تعلقات، علاقائی مسائل اور فلسطینی مسئلے کے لیے لبنانی قومی پارلیمنٹ اور اس ملک کے دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کرنا ہے۔

اس سے قبل علی لاریجانی نے دمشق میں شام کے صدربشار اسد سے ملاقات کی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store