آئینہ دکھایا توبرا مان گئے،بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر حواس باختہ

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر فائل فوٹو بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر

بھارتی وزیرخارجہ امریکی سینیٹر کے منہ سے مقبوضہ کشمیر کا ذکر برداشت نہ کر سکے،ایسے آگ بگولا ہوئے کہ سفارتی آداب ہی بھول گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پرامریکی سینیٹرکاسوال سن کربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر آگ بگولا ہو گئے،اقوام متحدہ پر اعتبار کرنے سے بھی انکار کردیا۔

آئینہ کو دکھایا توبرا مان گئے۔۔۔ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو جب ان کی ادائوں پر خود ہی غور کرنے کو کہا تو موصوف کو اس قدر شکایت ہوئی کہ مارے غصےکے سفارتی آداب ہی بھلا بیٹھے۔
امریکی سینیٹر نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر چھیڑا ہی تھا کہ جے شنکرآپے سے ہی باہر ہو گئے تند و تیز لہجے میں بولے فکر نہ کریں، مسئلہ کشمیر بھارت اکیلا ہی حل کر لے گا۔ بھارتی وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر بھی ہیجان کا شکار دکھائی دیے اور کہنے لگےاقوام متحدہ پر ان کا تو اعتبارہی کم ہوگیا ہے۔
لنزے گراہم ان چار امریکی سینیٹرز میں سے ہیں جنھوں نے امریکی وزیر خارجہ سے بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں او متنازع شہریت قانون کے اثرات کی تیس دن کےاندر تفتیش کرنے کا کہا ہے۔

install suchtv android app on google app store