قاتل وائرس فرانس پہنچ گیا ایک شحص ہلاک، کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ

فرانس کے دارالحکومت میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہلاک ہوگیا فائل فوٹو فرانس کے دارالحکومت میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہلاک ہوگیا

فرانس کے دارالحکومت میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

کرونا وائرس نے ایشیا کے بعد اب یورپی ملکوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا، فرانس کے دارالحکومت میں متاثرہ مریض کی ہلاکت ہوئی جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

فرانس کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 80 سال تھی اور وہ حال ہی میں چین سے سیاحت کے لیے فرانس پہنچا تھا۔

وزارتِ صحت کے مطابق متاثرہ شخص میں وائرس کی تصدیق 25 جنوری کو ہوئی، مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جبکہ وہ تیز بخار میں مبتلا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، تمام مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی جبکہ 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت بھی سامنے آچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store