ٹرمپ کو نیکی گلے پڑگئی، امریکی صدر کو ایک اور نئی مشکل کا سامنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور نئی مشکل کا سامنا ہے، احتساب آفس نے کسانوں کے لیے ٹرمپ کے اٹھائیس ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

کسانوں کے لئے بیل آؤٹ پیکیجز ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بن گئے، یو ایس گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس متحرک ہوگئی۔

کسانوں کے لیے صدر ٹرمپ کے اٹھائیس ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات شروع کرنے کی تیاری کر لی، یہ پیکیج ان کسانوں کے لیے ہے جنہیں امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

تحقیقات سینیٹر ڈینی اس ٹیب نو کی درخواست پر شروع کی گئیں، جنہوں نے فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ فنڈز جنوبی ریاستوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں، جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیے تھے۔ سینیٹر ڈیبی کے مطابق چھوٹے فارمز کے بجائے بڑی اور غیرملکی زرعی کمپنیوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store