ترک صدر کی پاکستان آمد سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے وبالِ جان بن گئی؟لیکن کیسے

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

ملائیشیا کے بعد ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان سے سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی کی شامت آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں پا کستانیوں کی پکڑدھکڑ جاری، عمرہ والے، اقامہ والے، نئے پرانے سب کو پکڑا جا رہا ہے۔ بتایا بھی کچھ نہیں جا رہا، اب تک 30ہزار پاکستا نی پکڑے جا چکے ہیں۔

جہا ں پاکستانی کیمو نٹی آباد ہے وہاں درجنوں پولیس گاڑیاں اسے گھیرا ڈالتی ہیں پھر افراد کو پکڑ رہی ہیں۔

پاکستانی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

سعودیہ میں مقیم افراد نے وزیر اعظم سے مداخلت کی درخواست کی ہے، کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت نے کوالالمپور سمٹ میں وزیر اعظم کی شرکت کے موقع پر دھمکی دی تھی کہ ہم 40لاکھ پاکستانیو ں کو واپس بھیج سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ملائیشیا میں ہونیوالی کانفر نس میں جانے سے معذرت کر لی تھی۔

 اب ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے کے بعد تر کی کے صدر کے دورے کے دوران سعودیہ میں دوبارہ پکڑ دھکڑ شروع ہو ئی ہے۔گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی۔

install suchtv android app on google app store