ترک صدررجب طیب اردوان نے کشمیر کے بارے بڑی اہم بات کر دی،لاکھوں کشمیریوں کے دل جیت لیے

 رجب طیب اردوان کا  پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب . فائل فوٹو رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب .

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے،حالیہ بھارتی اقدامت سے ہمارے کشمیری بھائیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر  رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جوجو پاکستان کے لیے رکھتا ہے۔ 

پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

۔ترک صدر نے کہا کہ ترک تحریک آزادی کی حمایت میں پاکستانی خواتین نے اپنے زیور بیچ دیے، ہماری دوستی مفاد پر نہیں عشق و محبت پر مبنی ہے، میں نے پاکستان میں کبھی بھی خود کو اجنبی محسوس نہیں کیا۔

پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، پاکستانی عوام کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور اس کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات سب کیلئے قابل رشک ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ترکی کے سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے۔

انہوں نے اپنے پیٹ کاٹ کرکے ہماری مدد کی جسے کبھی نہیں بھول سکتے، ہم ترکی کیلئے سجدے میں دعائیں کرنے والوں کیسے فراموش کر سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے، ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

یاد رہے رجب طیب اردوان کا یہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب تھا، اس سے پہلے وہ دوبار بطور وزیراعظم اور ایک بار بطورصدر  پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store