برطانیہ میں طوفان ڈینس کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

برطانیہ میں طوفان ڈینس کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا فائل فوٹو برطانیہ میں طوفان ڈینس کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

برطانوی محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز طوفان ڈینس کی پیش گوئی کر دی ہے، موسمیات کی جانب سے یارکشائر اور جنوبی ویلز کے لیے تین امبر وارننگز جاری کر دی گئیں۔

برطانیہ میں ہفتے کے روز طوفان ڈینس کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آیندہ چوبیس گھنٹوں میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے، موسمیات نے نشیبی علاقوں کے لیے سیلاب کی تین وارننگز بھی جاری کر دیں۔
سیلاب سے رہایشی علاقے اور دکانیں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اس طوفان کو جان کا خطرہ بھی قرار دے دیا، طوفان سے کئی علاقوں کی بجلی کٹنے اور زمینی رابطے منقطع ہونے کا اندیشہ ہے۔
گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کیارہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تھے جب کہ جہاز، ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی تھی، طوفان کیارہ کے باعث 2 افراد بھی لقمہ اجل بنے تھے، جب کہ 5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی کٹ گئی تھی۔
اس طوفان کو دہائی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا گیا تھا، جس نے برطانیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی تھی، شمالی برطانیہ میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، یارکشائر کے مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے، اور پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا تھا۔ طوفان تھمنے کے بعد 6 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store