انسداد منشیات کے سربراہ کو اسمگلروں سے تعاون پر 17 سال قید سزا

انسداد منشیات کے سربراہ کو اسمگلروں سے تعاون پر 17 سال قید سزا فائل فوٹو انسداد منشیات کے سربراہ کو اسمگلروں سے تعاون پر 17 سال قید سزا

سیکیورٹی فورسز نے کابل پولیس کمانڈ کے انسداد منشیات کے سربراہ میا احمد کو گرفتار کر کے 17 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی دی، اور وہ اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے سرغنہ تھے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان جمشید رسولی نے بتایا کہ کابل پولیس کمانڈ کے انسداد منشیات کے چیف میا احمد کو 17 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی دی۔

انہوں نے بتایا کہ میا احمد اور اسمگلروں کے مابین مبینہ تعاون کی تحقیقات پراسیکیورٹرز نے کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کابل پولیس کمانڈ کے انسداد منشیات کے سربراہ میا احمد کو گرفتار کیا ہے اور وہ اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے سرغنہ ہیں۔

اس سے پہلے 2018 کےآخر میں افغانستان میں گزشتہ برس افیون کی پیداوار میں 87 فیصد ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

 

 افغانستان کے افیون کے شعبے کے عہدیدار ڈیوڈ مینزفیلڈ کا کہنا تھا کہ منشیات کے اڈوں کو نشانہ بنانے سے طالبان کو قابل ذکر نقصان نہیں پہنچے گا کیونکہ ہیروئن سے حاصل ہونے والی آمدنی اور اس پر عائد ٹیکس اتنے زیادہ نہیں ہے جتنا امریکی فوج سوچ رہی ہے، جبکہ سادہ طرز پر بنے ہوئے یہ کارخانے دوبارہ تعمیر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے منشیات کے کارخانوں پر بمباری کو صرف ’انسداد منشیات کا ڈرامہ‘ قرر دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طالبان کی آمدنی کو نقصان پہنچنے کے بجائے شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ زیادہ ہے۔

امریکا نے  دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور اس سے حاصل ہونے والی محصولات کی مد میں طالبان کو سالانہ 20 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔

بعدازاں امریکا نے منشیات کے اڈوں پر فضائی حملہ بھی کیا۔

 دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس بات کی تردید کر دی کہ جنگجو منشیات کی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے ایسی حکومت بنائی تھی جس میں منشیات کا صفایا کردیا گیا تھا۔

قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ امریکی اور غیر ملکی افواج پوست کی کاشت کے ذمہ دار ہیں اور امریکی کمانڈر خود اس میں ملوث ہیں۔

 انسداد منشیات کے سربراہ کو اسمگلروں کے ساتھ تعاون کرنےکے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

install suchtv android app on google app store