امریکا کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان افسر کو پولیس کا سربراہ مقرر کر دیا، قرآن پاک پر حلف

امریکی پولیس سروس میں خدمات انجام دینے والے ترکی نژاد امریکن ابراہیم مائیک بے کورا نے نیو جرسی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھایا۔ فائل فوٹو امریکی پولیس سروس میں خدمات انجام دینے والے ترکی نژاد امریکن ابراہیم مائیک بے کورا نے نیو جرسی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھایا۔

امریکا کی تاریک میں پہلی بار مسلمان کو پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔ نئے پولیس چیف نے قرآن پاک پر حلف لیا۔ میئر پیٹرسن نے ترکی نژاد پولیس چیف کی تعیناتی کو ترک ثقافت کے لیے باعث فخر قرار دے دیا۔

امریکی پولیس سروس میں خدمات انجام دینے والے ترکی نژاد امریکن ابراہیم مائیک بے کورا نے نیو جرسی میں قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھایا۔ بے کورا شہر ستارہویں پولیس چیف ہوں گے۔ حلف برداری تقریب میں دعا کے لیے امام صاحب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

تقریب کا آغاز امریکا کے قومی ترانے سے ہوا جس میں نیو یارک اور نیو جرسی میں مقیم ترک کمیونیٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پیٹرسن کے میئر اینڈر سیگ نے عربی اور ترک زبان میں ابتدائی کلمات ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ بے کورا کا پولیس چیف بننا ترک ثقافت کے لیےباعث فخر ہے۔ بے کورا نے کہا کہ پیٹرسن میں زندگی کے بتیس سال خدمات انجام دیں نیو جرسی میرے خون میں شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store