سعودی اتحاد پریشانی کا شکار، یمنی فضائیہ نے جاسوس طیارے کو کر دیا تباہ

یمنی فضائیہ نے جاسوس طیارے کو کر دیا تباہ فائل فوٹو یمنی فضائیہ نے جاسوس طیارے کو کر دیا تباہ

یمن میں جاری جنگ میں سعودی اتحاد پریشانی کا شکار ہو گیا۔ یمنی فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ جاسوس طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ مسلح افواج کے کمنڈر نے خبردار کیا تھا کہ محاصرے کے باوجود دفاعی میدان میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے جنگ زدہ یمن میں ہزاروں شہری شہید ہو چکے ہیں خوراک اور ادویات بھی ناپید ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ شدید محاصرے کے باوجود دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے تباہ کر چکے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رہے یمنی عوام اور مجاہدین تمام تر اقتصادی، معاشی اور طبی مشکلات کے باوجود فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے جارح فورسز کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سعودی افواج امریکہ اور عرب امارات سمیت چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہی ہیں، زمینی،فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔

اتحادیوں کے حملوں کی وجہ سے یمن میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید ، ہزار وں زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔ جنگ زدہ یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store