امریکی چال پھر ناکام، اسلامی جہاد فلسطین کا 'سنچری ڈیل' کے خلاف قابض دشمن پر فدائی حملوں کا اعلان

اسلامی جہاد فلسطین نے 'سنچری ڈیل' کے خلاف قابض دشمن پر فدائی حملوں کا اعلان کردیا ہے فائل فوٹو اسلامی جہاد فلسطین نے 'سنچری ڈیل' کے خلاف قابض دشمن پر فدائی حملوں کا اعلان کردیا ہے

اسلامی جہاد فلسطین نے 'سنچری ڈیل' کے خلاف قابض دشمن پر فدائی حملوں کا اعلان کردیا۔

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول اور امریکی، صہیونی ریاست کے گٹھ جوڑ سے تیار کردہ سنچری ڈیل منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بیت المقدس اور غرب اردن میں قابض فوج پر فدائی حملے کرے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کو غرب اردن اور القدس میں فدائی حملوں کے ذریعے زمین میں دفن کردیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جہاد کے رہنما جمیل علیان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں  فلسطینی شہریوں کا تعاقب کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کرنا سنگین جرم ہے۔

فلسطینیوں‌ کے خلاف صہیونی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ دراصل صدی کی ڈیل کو فلسطینی قوم پر طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی مذموم کوشش ہے مگر فلسطینی قوم اور اسلامی جہاد فدائی حملوں سے فلسطین کی سرزمین میں دفن کر کے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری مسلم امہ کو فلسطینی قوم اور اس کی تحریک آزادی پر بھرپور اعتماد ہے۔ ہر فلسطینی قضیہ فلسطین کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

علیان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت خطے اور پوری دنیا میں امریکا اسرائیل کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کیلئے نام نہاد امن منصوبہ؛ حماس کا سخت رد عمل۔۔۔امریکی امن منصوبہ مسترد

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے امریکی امن پروگرام یکسر مسترد کیا اور منصوبے کو فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی نئی چال قرار دیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا کہ یہ کوئی امن پروگرام نہیں بلکہ امن کے نام پر فلسطینی قوم سے سے ایک دھوکہ ہے جسے کوئی فلسطینی قبول نہیں کرے گا۔

 

install suchtv android app on google app store