مودی حکومت میں سکھ بھی محفوظ نا رہے، مذہبی ریلی میں زوردار دھماکا

بھارت میں دھماکہ فائل فوٹو بھارت میں دھماکہ

بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالی جارہی تھی۔ یاتری گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترن تارن کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرو دہیا نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا جس میں کئی نوجوان سوار تھے اور ممکن ہے اس ٹرالی میں پٹاخے موجود تھے جن میں چنگاری گرنے سے دھماکا ہو گیا تاہم یاتریوں نے پولیس کے موقف کو مسترد کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store