خوشیوں بھرے جوڑے پر آخر پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اتنی بڑی زمین کا نْقصان

خوشیوں بھرے جوڑے پر آخر پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اتنی بڑی زمین کا نْقصان فائل فٹو

برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے والے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کینیڈا میں جہاں اپنا نیا گھر خریدا ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ گھر برطانوی نوآبادیات کاروں کی چرائی ہوئی زمین پر بنا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوسوکی نامی قبیلے کے افراد کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کا یہ علاقہ ان کے آباؤ اجداد کی ملکیت تھا، 2 صدیوں قبل انہوں نے برطانوی تسلط کاروں سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ زمین چند سو ڈالرز کے بدلے انہیں دے دی گئی۔

قبیلے کی سربراہ تانیہ جمی نے زور دیا ہے کہ برطانوی جوڑے کو اس زمین کی تاریخ اور اہمیت سمجھنی چاہیئے، اس زمین کے نیچے ان کے آباؤ اجداد دفن ہیں۔

وینکوور نامی یہ جزیرہ سنہ 1849 سے 1866 کے درمیان برطانوی تسلط میں تھا جبکہ ہیری کی جانب سے خریدی گئی جگہ کی مالیت 1 کروڑ 70 لاکھ (10.7 ملین) پاؤنڈز، لگ بھگ 2 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس مینشن کا مالک کون تھا اور شہزادے نے یہ گھر کس سے خریدا ہے۔

ہیری اپنے تمام شاہی اعزازات سے دستبردار ہونے کے بعد برطانیہ سے کینیڈا روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی بیوی میگھن مرکل اور بیٹے آرچی کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں

install suchtv android app on google app store