امریکی سی آئی اے کا سرغنہ مائیکل ڈی آنڈریا ہلاک

امریکی سی آئی اے فائل فوٹو امریکی سی آئی اے

گزشتہ رورز افغانستان مین مارگرائے گئے امریکی فوجی جہاز میں امریکی سی آئی اے کے ایران عراق اور افغانستان کیلئے ڈیسک کے سربراہ مائیکل ڈی آنڈریا بھی سوار تھے،جو اپنے انجام کو پہنچے، خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں سی آئی اے کے ان سرغنے کا کیا کردار تھا۔

خطے کے مسلم ممالک کو عدم استحکام کاشکار کرنے کے اور اہم مسلم رہنماوں کے قتل میں شریک مائیک آنڈریا آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا اور یوں قتل و غارت اور دہشت کا ایک اور سیاہ باب بھی اختتام پزیر ہوگیا۔

مائیک ڈی آنڈریا آیت اللہ مائیک اور ڈارک پرنس کے نام سے بھی مشہور تھے،ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن، جنرل قاسم سلیمانی اور حزب اللہ لبنان کےکمانڈر عماد مغنیہ کے قتل میں بھی براہ راست ملوث تھے۔

مائیک ڈی آنڈریا خطے میں امریکی سی آئی اے کے اہم ترین افسر تھے، جنہوں نے مسلم ممالک میں متعدد فالس آپریشنز اور اہم ترین رہنماوں کے قتل کے پروگرام چلاتا رہا عراق میں تین سو سے زائد مسلمانوں کے قتل میں بھی ان کا اہم ترین کردار تھا۔

روسی انٹیلی جنس ذرائع نے بھی جہاز کے حادثے میں مائیک آنڈریا کے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، روسی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے گرایا جانے والا جہاز امریکی سی آئی اے کا موبائل کمانڈ سینٹر بھی تھا، جو آج کل مائیک آنڈریا کے زیر استعمال تھا، تباہ ہونے کے بعد اب اس جہاز میں موجود تمام تر جدید جاسوسی آلات اور اہم ترین دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store