اب گاڑی چلاتے وقت ہارن کے غیر ضروری استعمال پر کیا ہو سکتا ہے؟ ٹریفک پولیس کا سخت اعلامیہ جاری

ہارن کے غیر ضروری استعمال فائل فوٹو ہارن کے غیر ضروری استعمال

ٹریفک پولیس نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلانے کے دوران ہارن کے غیر ضروری استعمال سے گزیز کیا جائے بصورت دیگر ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلانے کے دوران ہارن کے غیر ضروری استعمال سے گزیز کیا جائے بصورت دیگر ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہم سب کا قومی اور اخلاقی فرض ہے، ترقی یافتہ ممالک میں ایمبولینس کے پیچھے اسکولوں اور اسپتالوں کے سامنے جان بوجھ کر ہارن نہیں دیے جاتے کیونکہ اس سے خلل پیدا ہوتا ہے اور سننے والے کے کانوں پر گراں گزرتا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ہارن کا غیرضروری استعمال نہ صرف یہ کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے مریضوں، بچوں اور عام لوگوں کو اذیت بھی ہوتی ہے، یہ سماجی تہذیب اور اسلامی اخلاق کے سراسر منافی ہے،

سعودی محکمہ ٹریفک کا مزید کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر ہارن بجانا جو دوسروں کے لئے اذیت اور آداب عامہ کے خلاف ہو ٹریفک خلاف ورزی ہے جو شخص بھی بلاوجہ ہارن کا استعمال کرے گا اس پر جرمانہ ہوگا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہارن کا بلاوجہ استعمال کرنا ویسے بھی غلط ہے۔ اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، کبھی کبھار اس سے حادثہ بھی پیش آجاتا ہے، محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا کہ بلاوجہ ہارن کا استعمال کرنے پر 150سے 300 ریال تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store