ہولناک زلزلہ کے ملبے میں دبی خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ

ترکی میں ہولناک زلزلہ فائل فوٹو ترکی میں ہولناک زلزلہ

ترکی میں آنے والے خطرناک زلزلے نے جہاں کئی افراد کو نقمہ اجل بنایا وہیں ایسی خوش قسمت خاتون بھی تھیں جنہیں ملبے تلے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ریسکیو کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک شہر الازک میں زلزلے سے تباہ شدید عمارت کے ملبے تلے ’’عزیزی‘‘ نامی خاتون دبی تھیں، ریسکیو عملے نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کا نمبر دریافت کیا اور انہیں کال کی۔

عملے نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران متاثرہ خاتون کو ترکش اور کردش زبان میں ہمت دلائی اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا۔ 17 گھنٹے ملبے تلے دبے رہنے والی خاتون کو خوش قسمتی سے باحفاظت نکال لیا گیا، ان کی زندگی اس وقت خطرے سے باہر ہے۔ البتہ جسم کی ہڈیاں ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترک شہر الازک میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی۔ اب تک اطلاعات کے مطابق 22 افراد جاں بحق اور ایک ہراز سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریاں ہیں جبکہ ریسکیو عملے نے آپریشن تیز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ کر زلزلہ آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر ایازگ سے چالیس کلومیٹر دور تھا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

install suchtv android app on google app store