امریکہ کی القدس فورس کے نئے سربراہ کو دھمکی، ایران نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان فائل فوٹو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قدس فورس کے نئے سربراہ کو امریکی دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ عالمی برادری امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرے، قدس فورس کے نئے سربراہ کو امریکہ دھمکی ریاستی دہشتگردی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے خصوصی مندوب نے القدس فورس کے نئے سربراہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ جنرل اسماعیل نے امریکیوں کونشانہ بنایا تو انجام سلیمانی جیسا ہو گا۔

مزید پڑھیں: ایرانی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی کی امریکا کو بڑی دھمکی، بدلہ لینے کا اعلان۔۔۔امریکا کو پریشانی لاحق

یاد رہے کہ امریکہ نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ ایران نے  جوابی کارروائی میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ 80 افراد مارے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store