ہائی وے پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ کی حاضر دماغی نے بڑے حادثے سے بچا لیا

بھارت میں پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرا دی فائل فوٹو بھارت میں پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرا دی

بھارت میں پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرا دی۔

بھارت میں سدارپور گاؤں کے ہائی وے پر پائلٹ نے طیارے کو اتار دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے پاس طیارے کو ہائی وے پر لینڈنگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا تربیتی طیارہ تھا، غازی آباد پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ سدارپور گاؤں میں ہائی وے پر کپتان نے ڈیڑھ بجے کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

پولیس کے مطابق دو سیٹر تربیتی ہوائی جہاز میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غازی آباد پولیس افسر کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کے فرنٹ وہیل اور بائیں بازو کو نقصان پہنچا اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار پائلٹوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store