بڑی خبر؛ ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے

ملکہ برطانیہ فائل فوٹو ملکہ برطانیہ

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store