امریکا: سیاٹل میں فائرنگ، 1شخص ہلاک، 7 زخمی۔۔۔ خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں فائرنگ ہوئی ہے فائل فوٹو امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں فائرنگ ہوئی ہے

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاٹل کی پائیک پلیس مارکیٹ، تھرڈ ایونیو اور پائن اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیاٹل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ فائرنگ کا محرک تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ سے متاثرہ علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store